ایبٹ آباد، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برف باری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایبٹ آباد، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی، گلیات میں دو انچ تک برف باری ہوچکی۔

ایبٹ آباد، گلیات میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے، چھانگلہ گلی ایوبیہ اور مشکپوری میں برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ برف باری سے سردی کی شدت میں اصافہ ہو گیا۔

ایبٹ آباد، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برف باری سے محظوظ ہونے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔

ادھر دوسری جانب محکمہ سیاحت کے مطابق خیبر پختونخوا کے پر فضا مقامات پر سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوگیا، پرفضا مقامات پر 8 ہزار 931 سیاحوں نے رخ کیا۔ 2 ہزار 750 سیاحوں نے گلیات کا رخ کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں