خیبر پختونخوا: لکی مروت میں فائرنگ، ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹرجاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خیبر پختونخوا [کے پی] کے علاقے لکی مروت میں فائرنگ سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کے ڈپٹی ڈائریکٹر جاں بحق ہو گئے۔

مقامی حکام کے مطابق ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو فائرنگ کرکے جاں بحق کرنے کا واقعہ تھانہ غزنی خیل کی حدود میں پیش آیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام مروت ضلع بنوں میں تعینات تھے۔

پولیس نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا لگتا ہے تاہم ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں