پاکستانی دولہے کا دلہن کو گدھے کا تحفہ، سوشل میڈیا پر صارفین حیران و پریشان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستانی دولہے نے شادی کی رات اپنی دلہن کو عجیب و غریب تحفہ دے کر سب کو حیران کر دیا۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو کلپ میں دولہا اذلان شاہ اپنی نئی دلہن کے لئے گدھے کا بچہ شادی کے مقام پر لے آیا۔

اذلان شاہ نے کہا کہ اس کی بیوی وریشہ جاوید گدھوں سے محبت کرتی ہے، گدھا ایک بہت محنتی اور محبت کرنے والا جانور ہے۔ میں بھی گدھوں سے محبت کرتا ہوں۔

"اچھا تحفہ"

ویڈیو کلپ کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر کچھ افراد نے اس کی تعریف کی۔ لوگوں نے کہا یہ ایک اچھا تحفہ ہے اور اس سے جانوروں کے ساتھ منفی سلوک نہ کرنے کی اہمیت کو بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

بعض دوسرے افراد نے کہا عجیب و غریب تحفہ پیش کرنے کا مقصد نئے خیالات سامنے لا کر سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنا ہے اور دولہا کا یہ اقدام اس کی گدھے سے محبت کی نشاندہی نہیں کرتا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں