راجن پور: شدید دھند کے باعث دو بسوں میں تصادم، 8 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شدید دھند کے باعث پنجاب کے ضلع راجن پور میں انڈس ہائی وے پر دو مسافر بسوں میں تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ریسکیوحکام کے مطابق انڈس ہائی وے شاہ والی کے مقام پر 2مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 8 افراد موقع ہر ہی جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

حکام کے مطابق ایک مسافر بس پشاور سے کراچی اور دوسری بس کوئٹہ سے راجن پور آ رہی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے ٹریفک حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں