پرویز الہی آئینی طور پر وزیر اعلیٰ نہیں رہے: رانا ثنا اللہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پرویز الہی گزشتہ روز اعتماد کا ووٹ نہ لینے کی بنیاد پر وزیر اعلیٰ رہنے کا آئینی جواز کھو بیٹھے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر پنجاب آئین کے تحت کسی بھی وقت وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتا ہے، اگر وزیر اعلیٰ اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب نہیں ہوتا تو آئین کے تحت وہ عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتا۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب نے گزشتہ روز شام چار بجے اسمبلی کا اجلاس طلب کیا تھا جو کہ نہیں بلایا گیا جس کے بعد اب گورنر کی طرف سے ایک رسمی سا آرڈر جاری ہونا باقی جس کے بعد آئینی کارروائی شروع کر دی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں