کیویز ٹیم ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے لئے پاکستان پہنچ گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لئے آج صبح کراچی پہنچ گئی۔

کیوی ٹیم کا ٹیسٹ سکواڈ گزشتہ روز نیوزی لینڈ سے براستہ دبئی کراچی کے لئے روانہ ہوا تھا جو کہ 15 گھنٹے سے زائد سفر کر کے آج کراچی پہنچا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ 26 دسمبر کو کراچی میں جب کہ دوسرا 3 جنوری کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔

اس کے علاوہ نیوزی لینڈ ٹیم اسی دورے کے دوران تین ایک روزہ میچز بھی کراچی میں کھیلے گی۔ یہ میچز بالترتیب 10، 12 اور 14 جنوری کو کھیلے جائینگے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس سے قبل ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کیا تھا جس کی سربراہی بابر اعظم کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں