اسلام آباد میں ہائی الرٹ؛سعودی سفارت خانہ کی اپنے شہریوں کومحتاط رہنے کی ہدایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اسلام آباد میں سعودی سفارت خانہ نے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں مقیم اوریہاں آنے والے تمام سعودی شہریوں کوخبردارکیا ہے کہ وہ اپنی نقل وحرکت میں احتیاط برتیں اور کسی ضروری کام کے بغیراپنی اقامت گاہوں سے باہرنہیں نکلیں۔

سفارت خانے نے اس انتباہ کا یہ جوازپیش کیا ہے کہ پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں حکام نے سکیورٹی الرٹ کواعلیٰ ترین سطح تک بڑھا دیا ہے۔پاکستان میں مقیم سعودی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وقتِ ضرورت سفارت خانہ کے فون 0092512600900، یا سعودی امور کے فون 0033156794001، یا کراچی میں قونصلیٹ جنرل کے نمبر 00923018555284 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

درایں اثناء شاہ سلمان انسانی امداد اورریلیف مرکز کے پاکستان دفتر نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد (آئی آئی یو آئی) کے طلبہ کے لیے مختلف شعبوں میں تربیتی پروگرام کو بعض ناگزیروجوہ کی بنا پرملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جامعہ نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ فائنل ٹرم امتحانات کے بعد تربیتی پروگرام کو دوبارہ ترتیب دیا جائے گا۔

اس ضمن میں جامعہ کے خواتین کیمپس کی نائب صدرپروفیسرڈاکٹرثمینہ ملک کے زیرصدارت ایک اجلاس ہوا۔ اجلاس میں محترمہ عائشہ کی قیادت میں سعودی وفد نے شرکت کی۔

وفدنے بتایا کہ شاہ سلمان مرکز کے تحت ماہرین الیکٹریکل انسٹالیشن کورس، موبائل فون کی مرمت، فرسٹ ایڈ کورس اورچینی ،مٹی کے برتنوں کے کورس کی تربیت دیں گے۔

پروفیسر ڈاکٹرثمینہ ملک نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی سعودی حکومت کے تعاون پر شکرگزارہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں