کراچی، لاہور، اسلام آباد ائیرپورٹس بین الاقوامی آپریٹرز کے حوالے کرنے کا فیصلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وفاقی حکومت نے سول ایویشن اتھارٹی کے تحت مل ک کے تین بڑے ائیرپورٹس اسلام آباد، لاہور اور کراچی کو بین الاقوامی آپریٹرز کے حوالے کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ا سلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا جس میں ہوا بازی کے شعبے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ان ہوائی اڈوں کو 20 سے 25 سال کی مدت تک چلانے کے لیے بین الاقوامی شہرت کے حامل آپریٹرز کی خدمات حاصل کی جائے گی۔

میٹنگ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کو رسمی کارروائیاں شروع کرنے کی اجازت دے دی۔

وزیراعظم نے اتھارٹی کو ہدایت کی کہ وہ اس عمل کی شفافیت اور اعلی ترین معیارات کے مطابق تکمیل کو یقینی بنائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں