2023ءکے لیےدنیا کے ’کم زور ترین‘ پاسپورٹس کی فہرست جاری، پاکستان کس نمبر پرہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی تازہ ترین طاقت کی فہرست کے مطابق 2023 ءکے لیے افغانستان کو دنیا کا کم زور ترین پاسپورٹ کا حامل ملک قرار دیا گیا ہے۔

افغانستان 109 ویں نمبر پر ہے۔ دنیا میں افغان پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے صرف 27 ویزا فری مقامات ہیں۔

عراق اور شام بالترتیب 29 اور 30 ویزا فری مقامات کے ساتھ اس کے بعد ہیں۔ پھر پاکستان اور یمن کا نمبر آتا ہے جو اس فہرست میں سب سے نیچے ہیں۔ ان کے پاسپورٹس کے حاملین دنیا میں بالترتیب 32 اور 34 ویزا فری مقامات پر جا سکتے ہیں۔

انڈیکس کی 2020 کی درجہ بندی کے بعد افغانستان، عراق، شام، پاکستان اور یمن نے دنیا کے سب سے کم طاقتور پاسپورٹ کے طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کو عالمی شہریوں اور خودمختار ریاستوں کے لیے معیاری حوالہ کا آلہ سمجھا جاتا ہے جب یہ اندازہ لگایا جاتا ہے کہ پاسپورٹ عالمی نقل وحرکت اسپیکٹرم میں کہاں موجود ہے۔ یہ ہر سہ ماہی میں 199 پاسپورٹس کی 227 سفری مقامات تک رسائی کے بارے میں انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (ایاٹا) کے خصوصی اعداد وشمار کو مدنظر رکھتے ہوئے طاقتور پاسپورٹس کی فہرست جاری کرتا ہے۔

دوسری جانب جاپان نے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی حیثیت سے اپنی پوزیشن برقرار رکھی، اس کے بعد سنگاپور اور جنوبی کوریا دوسرے نمبر پر رہے۔ جرمنی اور اسپین مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ فن لینڈ، اٹلی، لکسمبرگ اور آسٹریا چوتھے نمبر پر ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں