اثاثہ جات کے گوشوارے جمع کرانے پر36 اراکین اسمبلی و سینیٹ کی رکنیت بحال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

الیکشن کمیشن نے اثاثہ جات کے گوشوارے جمع کرانے پر 36 اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی۔

پاکستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق بدھ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹی فیکیشن میں جن اراکین کی جانب سے گوشوارے جمع کرائے گئے ان میں ایوان بالا 'سینیٹ آف پاکستان' کے سینیٹر زرقا سہروردی تیمور پنجاب،سینیٹر سید وقار مہدی سندھ، سینیٹر جام مہتاب حسین ڈاہر سندھ، سینیٹر تاج حیدرسندھ، سینیٹر شوکت فیاض احمد ترین کے پی، سینیٹر ہدایت اللہ خان کے پی، سینیٹر دوست محمد خان کے پی، سینیٹر مولاناعبدالغفورحیدری بلوچستان شامل ہیں۔

اس کے علاوہ قومی اسمبلی کے ارکان میں سے این اے 3 سوات II سلیم رحمان، این اے 13 مانسہرہ I صالح محمد، این اے 78 نارووال II احسن اقبال چوہدری، این اے 79 گوجرانوالہ I نثار احمد چیمہ، این اے 83 گوجرانوالہ V ذوالفقار احمد، این اے 84 گوجرانوالہ VI اظہر قیوم ناہرہ، این اے 89 سرگودھا II محسن نواز رانجھا، این اے 104فیصل آباد IV محمد شہباز بابر، این اے 154 ملتان I احمد حسین، این اے 160 لودھراں I عبدالرحمن خان کانجو، این اے 172بہاولپور II چوہدری طارق بشیر چیمہ، این اے 174 بہاولپور V مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی، این اے 182 مظفرگڑھ II مہر ارشاد احمد خان، این اے 198شکارپور I عابد حسین بھایو، این اے 207 سکھر II نعمان اسلام شیخ، این اے 214 شہید بے نظیر آباد II سید غلام مصطفیٰ شاہ، این اے 219 میرپور خاص II میر منور علی تالپور، این اے 228 ٹنڈو محمد خان سید نوید قمر، این اے 258 لورالائی و موسیٰ خیل، زیارت و دکی و ہرنائی محمد اسرار ترین شامل ہیں۔

خواتین کے لئے مخصوص نشست کی شکیلہ خالد چوہدری، عائشہ رجب علی، ثمینہ مطلوب، عائشہ عظیم ،ڈاکٹرسیمی عبدالرحمن بخاری ،غیرمسلم کی مخصوص نشست کے کیسومل کھیل داس بحال ہونے والے ارکان میں شامل ہیں۔

صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا کے پی 5 سوات IV فضل حکیم خان یوسفزئی، پی کے سوات VI فضل مولا اور پی کے 27 کولئی پالس کوہستان سے مفتی عبیدالرحمن شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں