اعظم خان کی بطور نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

گورنر خیبر پختونخوا [کے پی] غلام علی کے دستخط کے بعداعظم خان کی بطور نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

کے پی کے سابق وزیر اعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کی جانب سے گزشتہ روز گورنر کے پی کو نگراں وزیراعلیٰ کے نام کے حوالے سے مراسلہ ارسال کیا گیا تھا۔ دونوں رہنمائوں نے اعظم خان کے نام پر اتفاق کیا تھا۔

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لئے نامزد اعظم خان چیف سیکرٹری سمیت دیگر اہم عہدوں پر رہ چکے ہیں۔ اعظم خان سابق نگراں وفاقی وزیر، پٹرولیم اور مذہبی امور کی وزارتوں کے وفاقی سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ 18 جنوری کو خیبر پختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی نے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کئے تھے جس کے بعد صوبائی اسمبلی کو تحلیل کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 112(1) کے تحت 17 جنوری کو اسمبلی تحلیل کی سمری گورنر کو ارسال کی گئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں