شنگھائی تنظیم کی کانفرنس میں شرکت کے لیے بلاول بھٹو کو بھارتی دعوت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

بھارت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو دعوت دے دی ہے۔ شنگھائی تنظیم کا اجلاس مئی میں متوقع ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شنگھائی تنظیم کی کانفرنس جو بھارت میں متوقع ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی سرد مہری کے ماحول میں ایک بہتری کا امکان کر سکتی ہے۔

Advertisement

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو یہ دعوت پاکستان کے وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات پر بات چیت کرنے کا عندیہ دیے جانے کے بعد دی گئی ہے۔

چند ہفتے قبل بلاول بھٹو نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں انتہائی سخت الفاظ استعمال کیے تھے۔

بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام پر انہیں گجرات کا قصائی قرار دیا تھا۔ بھارت کی طرف سے بلاول بھٹو کے ان ریمارکس کو ' غیر مہذب ' قرار دیا تھا۔

تاہم شنگھائی تنظیم کی کانفرنسمیں شرکت کی اس دعوت کے سلسلے میں دونوں طرف سے ترجمان دفتر خارجہ نے ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں