سعودی معاون وزیر دفاع کا دورہ پاکستان، جنرل ساحر شمشاد اور خواجہ آصف سے ملاقات
سعودی معاون وزیر دفاع انجینیئر طلال العتیبی نے اسلام آباد میں پاکستان کے سرکاری دورے کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف اور چیئرمین جوائنٹ آف چیفس اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کی ہے۔
سعودی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات کے دوران دونوں برادر ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات، موجود اور مستقبل کے دفاعی اور عسکری شعبوں میں اسٹرٹیجک تعاون کے پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔
كما التقى معاليه، معالي رئيس الأركان المشتركة الباكستاني الفريق أول ساهر شمشاد، وبحث الجانبان التعاون والتنسيق المشترك في المجال العسكري والدفاعي وسبل تعزيزه، بالإضافة إلى مناقشة عدد من الموضوعات ذات الاهتمام المشترك. pic.twitter.com/pV6N7sZDxF
— وزارة الدفاع (@modgovksa) January 25, 2023
سعودی معاون وزیر دفاع نے چیئرمین جوائنٹ آف چیفس اسٹاف جنرل ساحر شمشاد سے بھی ملاقات کی۔
عسکری اور دفاعی شعبے میں مشترکہ تعاون و ہم آہنگی اور اسے بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر مشترکہ تشویش کے کئی امور بھی زیر غور آئے۔