زرداری شوق سے ہتک عزت کا دعویٰ کریں؛ بیان پر قائم ہوں: عمران خان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ میں اپنے بیان پر قائم ہوں، آصف زرداری شوق سے میرے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کریں۔

صوبائی دارالحکومت میں عمران خان نے سینئر صحافیوں سے ملاقات کی، علاوہ ازیں انہوں نے ویڈیو بیان بھی دیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ میں آصف زرداری کے حوالے سے دیے گئے اپنے بیان پر قائم ہوں۔ وہ شوق سے میرے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہتک عزت کا دعویٰ تو وہ کرتے ہیں جن کی کوئی عزت ہو۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اگر ہم پنجاب اور پختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل نہ کرتے تو جنرل الیکشن نہیں ہونے تھے۔ صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے سے حکومت بند گلی میں پھنس گئی ہے، یہی ہماری بہترین حکمت عملی تھی۔ حکومت نے اگر 90 دن میں الیکشن نہیں کروائے تو یہ آئین توڑنے کے مترادف ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ میں مکمل صحت یاب ہو کر الیکشن کی مہم شروع کروں گا۔ اتحادی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جب سے یہ آئے ہیں خود امیر اور غریب مزید غریب ہو گیا ہے۔ زرداری یہ نہ سمجھیں کہ پیسہ ہے اور اس کے بعد آپ انجوائے کریں گے۔ 9 ماہ سے ایک ہی بات کر رہا ہوں کہ ایک ہی حل ہے، آزاد اور شفاف الیکشن کرائے جائیں۔ شفاف انتخابات ہوں تاکہ عوامی مینڈیٹ سے حکومت آئے اور بڑے فیصلے کرے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں