اسلام آباد عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ درست قرار دے دی

غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست مسترد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، جسٹس بابر ستار پر مشتمل تین رکنی بینچ نے غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ درست قراردے دی۔

عدالت نے پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست پر زبانی مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو شوکاز نوٹس جاری کرنا درست اقدام ہے۔ تین رکنی بینچ نے پی ٹی آئی وکیل کے دلائل سننے کے بعد 11 جنوری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں فیصلہ کو برقراررکھتے ہوئے پی ٹی آئی کی اپیل مسترد کر دی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں