بلوچستان: سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں دو فوجی افسران شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بلوچستان کے علاقے کوہلو میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں پاک فوج کے 2 افسران شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ [آئی ایس پی آر] کے مطابق علاقے میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جا رہا تھا۔

آپریشن کے دوران آئی ای ڈی پھٹنے سے پاک فوج کے 2 افسران شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والے افسران میں میجر جواد اور کیپٹن صغیر شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ 'دشمن عناصر کی اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کے امن اور خوشحالی کو سبوتاژ نہیں کر سکتیں، سیکورٹی فورسز جان کی قیمت پر بھی ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں، امن کے دشمنوں کو پکڑنے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔'

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں