پاکستان: ترکیہ زلزلے میں پھنسے 15 طلبا وطن واپس پہنچ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترکیہ زلزلے میں پھنسنے والے 15 پاکستانی طلبا ترک شہر غازی عینتاب سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

پاکستانی طلبا پی آئی اے کی پرواز 708 کے ذریعے استنبول سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور پہنچے ۔ترکیہ میں پاکستانی سفارت خانے کی خصوصی کاوشوں سے واپس آنے والے تمام طلبا کو ان کے آبائی علاقوں کی طرف روانہ کر دیا گیا۔

قبل ازیں دفتر خارجہ نے اپنی بریفنگ میں بتایا تھا کہ ترکیہ سے 23 پاکستانی طالب علموں کو بحفاظت زلزلے سے متاثرہ علاقوں سے نکال لیا گیا ہے۔ دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق ترکیہ اور شام میں ہولناک زلزلے کے نتیجے میں کوئی پاکستانی شہری جاں بحق نہیں ہوا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ان طلباء میں سے 15 وطن واپس بھیج دیے جائیں گے جبکہ باقیوں کو استنبول منتقل کر دیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں