پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، پیٹرول 22 روپے 20 پیسے مہنگا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

حکومت پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان کیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 16فروری سے ہو گا۔ اعلامیے کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 22 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا۔

اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 272 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 20 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 162.80 روہے ہوگئی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں نو روپے 68 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 196 روپے 68 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 12 روپے 90 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 202 روپے 73 پیسے ہو گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں