سعودی عرب:کراچی میں پولیس کے دفترپردہشت گردوں کے حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسلامی جمہوریہ پاکستان میں سعودی عرب کے سفارت خانہ نے سب سے بڑے شہر کراچی میں پولیس کے دفتر کو نشانہ بنانے کے لیے دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔جمعہ کواس حملے کے نتیجے میں متعدد افرادشہید اور زخمی ہوگئے تھے۔

Advertisement

سعودی سفارت خانہ نے ہفتے کے روز ٹویٹر پرجاری کردہ ایک بیان میں ان مجرمانہ کارروائیوں کو مسترد کردیا ہے اورسعودی عرب کے اس مصمم مؤقف کا اعادہ کیا کہ ’’مملکت ہرقسم کے تشدد، انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف برادرملک اسلامی جمہوریہ پاکستان کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے‘‘۔

بیان میں حملے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ تعزیت اورہمدردی کا اظہارکیا گیا ہے اور زخمیوں کی جلدصحت یابی کے لیے دعاکی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں