لاہور قلندرز فتح یاب، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 63 رنز سے شکست

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان سپر لیگ 8 کے آج 10 ویں میچ میں لاہور قلندرز کوئٹہ گلیڈر ایٹرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 63 رنز سے ہرا دیا۔

کوئٹہ کی ٹیم 199 رنز ہدف کے تعاقب میں 8وکٹوں پر 135 رنز بنا سکی۔ کوئٹہ کی طرف سے جیسن روئے نے سب سے زیادہ 48رنز بنائے۔ مارٹن گپٹل 15، محمد حفیظ 25رنز ہی جوڑ سکے۔

لاہور کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی اور ڈیوڈ ویسے نےکوئٹہ کے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ راشد خان اور سکندر رضا کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

اس سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں کوئٹہ نے ٹاس جیت کر لاہور کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے۔

شائے ہوپ نے سب سے زیادہ 47 رنز اسکور کئے۔ مرزا بیگ نے 31، فخر زمان 22، حسنین طلعت 26 رنز بنائے۔

کوئٹہ کی طرف سے قیصر خان اور اوڈین اسمتھ نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں ۔محمد حسنین اور محمد نواز کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں