سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سپیکر راجہ پرویز اشرف نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر سعودی حکومت اور عوام کے لیے پاکستان کی پارلیمان اور عوام کی جانب سے مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان اور عوام سعودی عرب کی مزید ترقی اور خوشحالی کی خواہاں ہیں۔پاکستان سعودی عرب کے ساتھ خوشگوار برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

پاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ اپنی سدا بہار دوستی پرفخر ہے۔سعودی عرب نے پاکستان میں سماجی اور معاشی ترقی کے لیے ہمیشہ فراخدلانہ مدد کی۔مسلم امہ کو درپیش چیلنجز کے لیے یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے۔دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں مسلسل رابطوں کا فروغ ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتا ہے پاکستان تمام تصفیہ طلب معاملات کو مذکرات کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین معاشی اور سماجی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔پاکستان کی پارلیمان رواں سال آئین کی گولڈن جوبلی منا رہی ہے۔گولڈن جوبلی تقریبات میں تمام دوست ممالک کے سپیکرز کو مدعو کیا جائے گا۔سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نےسپیکر کے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر نیک خواہشات کے اظہار پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ سعودی عرب پاکستان کو اپنا مخلص دوست اور بھائی تصور کرتا ہے۔

دونوں ممالک کے مابین دوستی کا رشتہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط ہو رہا ہے ۔سعودی سفیر نے سپیکر کو سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں سماجی شعبوں میں تعاون کو جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی تارکین وطن سعودی عرب کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں