وزیراعظم شہبازشریف کاامیرِقطرسے دوطرفہ تجارت اورمعاشی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

وزیراعظم پاکستان محمد شہبازشریف نے دوحہ میں امیرِقطر شیخ تمیم بن حمدآل ثانی سے ملاقات کی ہے اور ان سے قطر کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے، دوطرفہ سرمایہ کاری، تجارت کے فروغ اور پاکستان سے ہُنرمند افرادی قوت کوقطر بھیجنے کے طریقوں کے بارے میں بات چیت کی ہے۔

وزیراعظم نے پاکستان کی ترقی کے منصوبوں میں قطرکی مسلسل حمایت کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع کو اجاگر کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف اقوام متحدہ کے زیراہتمام کم ترقی والے ممالک کی کانفرنس کے پانچویں اجلاس میں شرکت کے لیے دوحہ پہنچے ہیں۔امیرِقطرشیخ تمیم کی دعوت پر وہ اِس کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔

انھوں نے ملاقات میں دوطرفہ باہمی مفاد کے وسیع ترامور پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان اور قطر کے درمیان معیشت اورسرمایہ کاری سمیت دیگر شعبوں میں پہلے سے موجود تعاون کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر بات چیت کی۔

شیخ تمیم نے قطر کی ترقی میں پاکستانی محنت کشوں کی کاوشوں کو سراہا اور خاص طورپر قطر کی میزبانی میں فیفاورلڈ کپ 2022 کے کامیاب انعقاد کے موقع پر پاکستان کے سکیورٹی حکام کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔

امیرِقطر نے وزیراعظم شہبازشریف کو دوحہ میں آمد پر خوش آمدید کہا۔انھوں نے پاکستان اور قطر کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا۔انھوں نے پاکستان کی ترقی کے ایجنڈے میں قطرکی طرف سے بھرپور تعاون کے پختہ عزم اور حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔ملاقات میں وزیراعظم نے امیرِقطرکو دورۂ پاکستان کی دعوت دی جوانھوں نے قبول کرلی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں