عمران خان کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے پر پابندی کا حکم معطل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

لاہور ہائی کورٹ نےچیئر مین پاکستان تحریک انصاف [پی ٹی آئی]اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی تقاریر پر پابندی کا حکم معطل کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کی عدالت نے میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی پیمرا کی جانب سے عمران خان کی تقریر اور بیانات نشر کرنے پر پابندی کے خلاف درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست کو مزید سماعت کے لیے فل بینچ کو بھجوا دیا ہے۔

یاد رہے کہ عمران خان نے پیمرا کی جانب سے پابندی کے نوٹیفکیشن کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے دوران سماعت وفاقی حکومت سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کارروائی 13مارچ تک ملتوی کردی ہے۔

پیمرا نے 5 مارچ کو عمران خان کی جانب سے ریاستی اداروں پر الزامات کے حوالے سے ان کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں