ایف سی کی بنوں میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، اہلکار شہید

پولیس اور فورسز کی نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے لیا، دہشت گرد فرار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بنوں میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکارشہید ہو گیا۔ بنوں پولیس کے مطابق بکا خیل کے علاقے میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔

بنوں پولیس کے مطابق حملے میں ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ بنوں پولیس کا مزید کہنا تھا کہ حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فورسز کی نفری موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ دہشت گرد فرار ہو گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں