خاتون جج کو دھمکی، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

عمران خان کو 29 مارچ کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرے: جج کا تھانہ مارگلہ پولیس کو حکم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔

سینئر سول جج رانا مجاہد رحیم نے عمران خان کی جانب سے دائر ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

عدالت نے عمران خان کو سوموار کے روز طلب کررکھا تھا تاہم ان کے وکلاء کی جانب سے حاضری سے استتثنیٰ کی درخواست دائرکی گئی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

عدالت نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تھانہ مارگلہ پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ عمران خان کو 29 مارچ کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرے۔ عمران خان کی جانب سے دائر بریت کی درخواست پر 29مارچ کو بحث ہو گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں