جج دھمکی کیس؛ عدالت نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری 16 مارچ تک معطل کر دیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں جاری عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری 16 مارچ تک معطل کر تے ہوئے پولیس کو 16 مارچ تک عمران خان کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے فریقین کو 16 مارچ کو دوبارہ سماعت کے نوٹس جاری کر دیے۔

گزشتہ روز اسلام آباد کے سول جج نے خاتون جج زیبا چودھری کو جلسے کے دوران دھمکی دینے سے متعلق کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے سول جج کی جانب سے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو سیشن جج کی عدالت میں چیلنج کیا۔

عدالت نے سماعت 16 مارچ تک ملتوی کر دی۔

اس سے قبل عدالت نے عمران خان کو سوموار کے روز طلب کر رکھا تھا تاہم ان کے وکلاء کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی گئی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

عدالت نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تھانہ مارگلہ پولیس کو حکم دیا تھا کہ وہ عمران خان کو 29 مارچ کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرے۔ عمران خان کی جانب سے دائر بریت کی درخواست پر 29مارچ کو بحث ہو گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں