لاھور ہائی کورٹ کا زمان پارک میں پولیس آپریشن روکنے کا حکم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے دائر کی گئی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے زمان پارک میں پولیس آپریشن فوری طورپر روکنے کا حکم دیا ہے۔ کیس کی مزید سماعت کل دس بجے تک ملتوی کردی گئی۔ عدالت نے انتظامیہ سے کہا کہ اگر وہ دو سو فٹ پیچھے چلے جائیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ زمان پارک میں پولیس آپریشن روکنے کے لیے پی ٹی آئی کے رہ نما فواد چوہدری کی طرف سے دائر کی گئی تھی۔ سماعت کے موقعے پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

اس موقعے پرعمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کا دفاع نہیں کررہا لیکن جو کچھ زمان پارک میں ہو رہا ہے وہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ عمران خان کا معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ یہ درخواست لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت نہیں۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ جو بھی اسلام آباد کی طرف سے آپریشن کو لیڈ کررہا ہے کہ ہم اسے بلا لیتے ہیں۔ اس معاملے کو کسی بھی طرح سے ٹھیک کرنا ہے۔ اسلام آباد پولیس کے افسران عدالت میں پیش نہ ہوئے توہم ان کے وارنٹ جاری کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں