وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ میں طوفانی بارشوں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ہونے والی بارشوں اور اس کےنتیجے میں سیلاب سے انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں وزیراعظم نے ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام آزمائش کی اس گھڑی میں حکومت اور ترک عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ترکیہ کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

وزیراعظم نے سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا اور مرحومین کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو یہ نقصان برداشت کرنے کے لیے صبر کی دعا کی۔

خیال رہے کہ حالیہ ایام میں ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر بارشوں سے سیلاب آگیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں