وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا،نوٹیفکیشن جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔ وزارت خزانہ کی طرف سے نئے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 280 روپے سے بڑھ کر 293 روپے ہوگئی ہے۔

پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر پانچ روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 272 روپے جب کہ مٹی کے تیل میں دو رپے 56 پیسے اضافے کےبعد نئی قیمت 187 روپے 73 پیسے ہوگئی ہے۔

حکومت کی طرف سے لائٹ ڈیزل کی قیمت 184 روپے 68 پیسے برقرار رکھی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق شب بارہ بجے سے ہوگیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں