پٹرولیم کے وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس سے خام تیل کی پہلی کھیپ اپریل کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہنچ جائے گی۔
ایک نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ روس سے خام تیل کی برآمد سے لوگوں کو مہنگائی کے بوجھ سے ریلیف ملے گا۔ تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا روس پاکستان کوکتنی مقدار میں خام تیل فراہم کرےگا۔