توشہ خانہ کیس: عمران خان پیشی کے لیے جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان توشہ خانہ کیس میں عدالت کی طرف سے طلب کیے جانے پرپیشی کے لیےاسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئے ہیں۔

عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے بتایا کہ عمران خان جوڈیشل کمپلیکس میں پہنچے ہیں۔ایڈیشن سیشن جج ظفراقبال کیس کی سماعت کررہے ہیں۔ عدالت کے استفسار پرعمران خان کے وکیل شیر افضل نے کہا کہ ان کے موکل جوڈیشل کمپلیکس کے گیٹ پرپہنچ گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن اپنے لیڈر کے ساتھ آئے ہوئے ہیں انہیں کیسے روک سکتےہیں۔ عدالت نے عمران خان کی پیشی تک وقفہ کردیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں