جارجیا اور سندھ میں ’سسٹر سٹیٹ ریلیشن شپ قیامٓٓ کی تاریخی قرارداد منظور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکی ریاست جارجیا کی قانون ساز اسمبلی میں صوبہ سندھ اور ریاست جارجیا کے درمیان "سسٹر سٹیٹ ریلیشن شپ" کے قیام کے حوالے سے تاریخی قرارداد منظور کی گئی ہے ۔

قرارداد ریاستی نمائندے فاروق مغل نے پیش کی اور کہا کہ ریاست جارجیا اور صوبہ سندھ کے درمیان سسٹر سٹیٹ ریلیشن شپ باہمی تجارت کو فروغ دے گی۔ یہ قرارداد صوبہ سندھ اور ریاست جارجیا کے درمیان تعلیمی، ماحولیاتی اور ثقافتی تعلقات کے امکانات کو بڑھانے میں بھی مدد کرے گی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ سندھ کی معیشت پاکستان کی دوسری بڑی معیشت ہے اور صنعتی شعبے کا ایک بڑا حصہ آباد ہے اور یہ ملک کی دو مصروف ترین تجارتی بندرگاہوں پر مشتمل ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ صوبہ سندھ کو ساحلی رسائی حاصل ہے اور یہ پاکستان میں معاشی سرگرمیوں کا ایک بڑا مرکز ہے جس میں بھاری صنعت سے لے کر متنوع معیشت ہے اور گیس، پیٹرول اور کوئلے کے قدرتی وسائل میں سب سے امیر صوبہ ہے۔

دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ ریاست جارجیا کی مقننہ، جارجیا کے لوگوں کی جانب سے، صوبہ سندھ کے لوگوں کو جارجیا کے ساتھ 31 دسمبر 2026 تک سسٹر سٹیٹ کے تعلقات میں شامل ہونے کی دعوت دیتی ہے، تاکہ باہمی طور پر حوصلہ افزائی اور سہولت فراہم کی جا سکے۔

دریں اثنا امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے ریاستی نمائندے فاروق مغل کو فون کر کے قرارداد پیش کرنے پر مبارکباد دی اور اس سلسلے میں ان کی کوششوں کو سراہا۔

قرارداد کو ایک تاریخی قدم قرار دیتے ہوئے پاکستان کے سفیر نے کہا کہ یہ تاریخی قرارداد دونوں فریقوں کے درمیان مضبوط اور قریبی تعلقات استوار کرنے میں معاون ثابت ہو گی اور پاکستان اور امریکا کی سافٹ پاور کو پراجیکٹ کرنے میں مدد دے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں