زمان پارک میں پولیس کا آپریشن، تحریک انصاف کے متعدد کارکن گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

پولیس نے زمان پارک لاہورمیں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے گھرپرچھاپہ مارا ہے۔ تلاشی کی کارروائی کے دوران ’پی ٹی آئی‘ کے متعدد کارکنوں کی گرفتاری کی اطلاعات ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پولیس نے زمان پارک میں واقع عمران خان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ پولیس اہلکار گیٹ توڑ کراندر داخل ہوئی اور وہاں پرموجود تحریک انصاف کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Advertisement

یہ کارروائی عمران خان کے اسلام آباد روانہ ہونے کے بعد کی گئی ہے۔ زمان پارک میں پولیس نے کارروائی کے دوران ’پی ٹی آئی‘ کارکنوں کے خیمے اکھاڑ پھینکے اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

زمان پارک میں کرینیں، قیدیوں کو لے جانے والی گاڑیاں اور واٹرکینن بھی پہنچائی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد زمان پارک میں واقع گراؤنڈ اور عمران خان کی رہائش گاہ کےقریب کیمپوں میں موجود ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں