عمران خان اسلام آباد عدالت میں پیشی کے بغیر واپس لاہور روانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس کے گیٹ پرہنگامی آرائی اور اندر داخل ہونے میں ناکامی کے بعد اطلاعات ہیں کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اسلام آباد کی سیشن عدالت میں پیشی کے بغیر ہی واپس لاہو روانہ ہوگئے ہیں۔

جوڈیشل کمپلیکس کےگیٹ پرہنگامہ آرائی اور پتھراؤ کے بعد عمران خان واپس سری نگر ہائی وے کی طرف چلے گئے۔ پی ٹی آئی رہ نما فرخ حبیب کے مطابق عمران خان جوڈیشل کیمپلیکس میں اپنی حاضری لگوانے کی کوشش کرتے رہے مگرانہیں حاضری لگانے کا موقع نہیں مل سکا جس کے بعد وہ اپنی حاضری کے بغیر ہی واپس چلے گئے۔

اس دوران ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال اور عمران خان کے وکیل خواجہ حارث کے درمیان مکالمہ بھی جاری رہا۔ فاضل جج نے کہا کہ عمران خان کا کیس ایف ایٹ کچہری میں ہی سنیں گے۔ عدالت نے عمران خان کی گیٹ پر حاضری کی درخواست منظور کرتے ہوئے حاضری فارم گیٹ پر بھجوا دیا۔

قبل ازیں پی ٹی آئی وکیل بابراعوان نے عدالتی عملے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جج صاحب کو پیغام دیں کہ عمران خان پرشیلنگ ہو رہی ہے۔

انہوں نے خواجہ حارث سے پوچھا کہ عمران خان پر فرد جرم عاید ہونی چاہیے یا نہیں؟ اس پر عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ آج توممکن نہیں کہ بحث ہو، بحث کی تاریخ بھی مقرر کرلیتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں