پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان اسلام آباد کی سیشن عدالت میں پیش ہوگئے۔ عدالت نے مختصرسماعت میں پی ٹی آئی قاید کے گرفتاری وارنٹ منسوخ کرتے ہوئے کیس کی سماعت تیس مارچ تک ملوتی کردی ہے۔
ضلعی عدالت نے عمران خان سے کہا ہے کہ وہ 30 مارچ کو خود حاضری ہوں تاہم ان کے وکیل خواجہ حارث کا کہنا ہے کہ وہ اپنے موکل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کریں گے۔
توشہ خان کیس کے حوالے سے ریمارکس دیتے ہوئے فاضل جج ظفراقبال نے کہا کہ 30 مارچ کو مقدمہ قابل سماعت ہونے پر دلائل دیئے جائیں گے۔
خیال رہے کہ عدالت میں پیشی کے وقت عمران خان کی حاضری کی دستاویزکے پراسرار طور پر لاپتا ہونے کا معاملہ بھی زیربحث آیا۔ عدالت کے استفسار پرمعلوم ہوا کہ عمران خان اور پولیس دونوں کے وکلا میں سے کسی کے پاس ان کی حاضری دستاویز موجود نہیں۔ اس پر عدالت نے حیرت کا اظہار کیا۔
قبل ازیں اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس کے گیٹ پرہنگامی آرائی اور اندر داخل ہونے میں ناکامی کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اسلام آباد کی سیشن عدالت میں پیشی کے بغیر ہی واپس روانہ ہوگئے تھے۔
جوڈیشل کمپلیکس کےگیٹ پرہنگامہ آرائی اور پتھراؤ کے بعد عمران خان واپس سری نگر ہوائی وے کی طرف چلے گئے۔ پی ٹی آئی رہ نما فرخ حبیب کے مطابق عمران خان جوڈیشل کیمپلیکس میں اپنی حاضری لگوانے کی کوشش کرتے رہے مگرانہیں حاضری لگانے کا موقع نہیں مل سکا جس کے بعد وہ اپنی حاضری کے بغیر ہی واپس چلے گئے۔
اس دوران ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال اور عمران خان کے وکیل خواجہ حارث کے درمیان مکالمہ بھی جاری رہا۔ فاضل جج نے کہا کہ عمران خان کا کیس ایف ایٹ کچہری میں ہی سنیں گے۔ عدالت نے عمران خان کی گیٹ پر حاضری کی درخواست منظور کرتے ہوئے حاضری فارم گیٹ پر بھجوا دیا۔
قبل ازیں پی ٹی آئی وکیل بابراعوان نے عدالتی عملے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جج صاحب کو پیغام دیں کہ عمران خان پرشیلنگ ہو رہی ہے۔
انہوں نے خواجہ حارث سے پوچھا کہ عمران خان پر فرد جرم عاید ہونی چاہیے یا نہیں؟ اس پر عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ آج توممکن نہیں کہ بحث ہو، بحث کی تاریخ بھی مقرر کرلیتے ہیں۔
-
عمران خان اسلام آباد عدالت میں پیشی کے بغیر واپس لاہور روانہ
اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس کے گیٹ پرہنگامی آرائی اور اندر داخل ہونے میں ناکامی کے بعد اطلاعات ہیں کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اسلام آباد کی سیشن ... پاكستان -
توشہ خانہ کیس: عمران خان پیشی کے لیے جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئے
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان توشہ خانہ کیس میں عدالت کی طرف سے طلب کیے جانے پرپیشی کے لیےاسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس ... پاكستان -
عمران خان کو عدالت سے بڑا ریلیف، 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور
لاھور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔قبل ازیں عمران خان خود ہائی کورٹ میں ... پاكستان