بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ایک درجن افراد جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

صوبہ بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کےنتیجے میں کم سے کم ایک درجن افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق ضلع آواران اور زوب میں بارشوں اور سیلاب سے چھتیں گرنے سے متعدد افراد جاں بحق ہوگئے۔

Advertisement

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں خضدار میں 10، قلات میں 9، کوئٹہ میں 3، دالبدین میں پانچ، بارکھان میں 4، پنجگور اور پشین میں تین ، تین اور زوب میں دو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

سندھ کے دوسرے علاقوں میں بھی شدید بارشوں اور سیلاب کی اطلاعات ہیں۔ محکمہ موسمیات کےمطابق جنوبی پنجاب، خیرپختون خواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں