عدالت میں ہنگامہ آرائی کیس، عمران خان اور ان کے ساتھیوں پر مقدمہ درج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے باہرکل عمران خان کی عدالت میں پیشی کے موقعے پرہنگامہ آرائی پرپی ٹی آئی قائد اور دیگر رہ نماؤں اور کارکنوں پرمقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمہ میں 10 سنگین نوعیت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ہنگامہ آرائی اور توڑپھوڑ کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان، شبلی فراز، اسد عمر، عمر ایوب، علی امین گنڈہ پور، فرخ حبیب اور حماد اظہر، امجد نیازی، خرم نواز، اسد قیصر،عامر کیانی اور ڈاکٹر وسیم شہزاد کے نام شامل ہیں۔

خیال رہے کہ کل ہفتے کے روز اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کی پیشی کے موقعے پر تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

عمران خان تو عدالت نے توشہ خانہ کیس میں پیشی کے لیے طلب کیا تھا۔ عمران خان ہنگامہ آرائی میں پھنس گئے اور عدالت میں بھی پیش نہیں ہوسکے اور پیشی کے بغیر واپس لاہور روانہ ہوگئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں