پاکستان کے ساتھ تجارت کے فروغ کے وسیع امکانات موجود ہیں:امریکی سفیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت کے فروغ کے وسیع امکانات اور گنجائش موجود ہے۔

امریکی سفارت خانہ اسلام آباد کی جانب سے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں دو روزہ یوایس پاکستان انوویشن ایکسپو جاری ہے۔ نمائش کا مقصد حکومت امریکا کی معاونت سے فعال ہونے والے نئے کاروباری سلسلوں کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے لیے ان میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

Advertisement

اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر نے کہا کہ جامع اقتصادی ترقی کو فروغ دینا اور امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا امریکی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ امریکا پہلے ہی پاکستانی مصنوعات کے لیے سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے جب کہ ہم سال بہ سال پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری میں اضافہ دیکھ رہے ہیں۔ اب بھی دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کی گنجائش موجود ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں