سالار فوج کے خلاف مہم ناقابل برداشت اور اداروں کے خلاف سازش کا تسلسل ہے: وزیراعظم

’’عمران خان اداروں اور ان کے سربراہوں کو اپنی گندی سیاست میں گھسیٹ کر آئین شکنی کر رہے ہیں‘‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وزیر اعظم شہباز شریف نے فوج اور اس کے سربراہ کے خلاف بیرون ملک غلیظ مہم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کے خلاف مہم ناقابل برداشت اور اداروں کے خلاف سازش کا تسلسل ہے۔ بیرون ملک محب وطن پاکستانی فارن فنڈڈ مہم کے خلاف آواز بلند کریں۔

پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے ذریعے زہریلی سیاست کو پھیلا جارہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی اس سازش کا حصہ نہ بنیں۔ عمران خان اداروں اور ان کے سربراہوں کو اپنی گندی سیاست میں گھسیٹ کر آئین شکنی کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وزیر داخلہ ملک کے اندر اداروں کے خلاف غلیظ مہم چلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں۔ پاکستان میں افراتفری، فساد اور بغاوت کو ہوا دینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

میرٹ پر تعینات ہونے والے آرمی چیف کے خلاف مہم ملک دشمنوں کا ایجنڈا ہی ہو سکتا ہے۔ قوم اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، شر پسندوں کے خلاف متحد ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں