فرانس کی پاکستان میں انسداد پولیو پروگرام کیلئے ساڑھے پانچ کروڑ ڈالرکی گرانٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فرانس کے ترقیاتی ادارے نے پاکستان میں انسداد پولیو پروگرام کے لیے ساڑھے پانچ کروڑ ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے۔

یہ اعلان فرانسی ادارے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فائونڈیشن کے وفد نے اسلام آباد میں انسداد پولیو کے قومی مرکز کے دورے کے موقع پر کیا۔

فرانسیسی ترقیاتی ادارے کے وفد کی سربراہی صحت اور سماجی تحفظ کے ڈائریکٹر AGES SOUCAT جبکہ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن کے وفد کی قیادت انسداد پولیو کے گلوبل ہیڈ JAY WEGNER نے کی۔

وفد کے ارکان نے انسداد پولیو میں پاکستان کی پیش رفت کوسراہا اور پولیو وائرس کی روک تھام کے لئے عالمی پالیسی کے تحت پاکستان سے تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں