پاکستان تحریک اںصاف کے رہنما اور عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان تحریک انصاف [پی ٹی آئی] کے رہنما حسان خان نیازی کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق حسان خان نیازی کو جی 11 جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ حسان نیازی کو تمام مقدمات میں ضمانت کے باوجود اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا۔

حسان نیازی سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے فوکل پرسن اور بھانجے بھی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں