پہلے چیف آف نیول سٹاف بین الاقوامی کشتی رانی مقابلے اختتام پذیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پہلے چیف آف نیول سٹاف بین الاقوامی کشتی رانی کے مقابلے رات کراچی میں اختتام پذیر ہو گئے۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔

آسٹریلیا، بحرین، مصر، ملائیشیا، عمان، سنگاپور، سری لنکا، تھائی لینڈ اورپاکستان کے کھلاڑیوں نے مقابلوں میں حصہ لیا۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔

پانچ روزہ مقابلوں میں لیزر سٹینڈرڈ لیزر چار اعشاریہ سات اور ونڈ سرفنگ کیٹیگری کے مقابلے شامل تھے۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ نے کہاکہ پاک بحریہ ابھرتے ہوئے قومی کھلاڑیوں کے لئے مواقع پیدا کرنے کی غرض سے کشتی رانی کے قومی اور بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد جاری رکھے گی۔ آخر میں انہوں نے مختلف مقابلوں میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں