ترکیہ کے زلزلہ زدہ علاقوں میں امداد جاری،سرمایہ کاروں کو تحفظ دیں گے: وزیراعظم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہےکہ پاکستان ترکیہ میں تباہ کن زلزلےکے بعد متاثرہ علاقوں میں امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں ’فاتح کامل ابکلیگلو‘کی سربراہی میں ترکیہ کے ایک کاروباری وفد سے ملاقات میں کہی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے انفارمیشن ٹیکنالوجی صنعت، توانائی، مواصلات اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بھرپور مواقع موجود ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ ماہ ترکیہ میں زلزلے سے ہونے والی تباہی ناقابل یقین تھی اور پاکستانی قوم کو اس ہولناک تباہی پر افسوس ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ترکیہ کیلئے فوری طور پر امداد، بچائو اور طبی ٹیمیں روانہ کیں اور اب بھی امدادی سامان ترکیہ کے زلزلہ زدہ علاقوں میں بھیجا جارہا ہے۔وفد نے وزیراعظم کو بتایا کہ یونٹ پر بھاری سرمایہ کاری کی گئی ہے جو پہلے ہی پاکستان میں فعال ہے۔پاکستان میں پیداواری یونٹ کو علاقائی برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کیلئے حکمت عملی وضع کی جارہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں