عمران خان کے خلاف کارروائی ہوئی تو پاکستان مشکل میں پڑ سکتا ہے: زلمے خلیل زاد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

افغانستان کے لیے امریکا کے سابق مندوب زلمے خلیل زاد نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف [پی ٹی آئی] کے چیئرمین عمران خان کے خلاف کارروائی کی گئی تو پاکستان مشکل میں پڑ سکتا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ٹویٹر‘ پر پوسٹ کردہ متعدد ٹویٹس میں زلمے خلیل زاد نے کہا کہ ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ پاکستانی پارلیمنٹ سپریم کورٹ سے عمران خان کو نا اہل کرنے کا کہہ سکتی ہے۔ عمران خان کے خلاف کارروائی ہوئی تو دنیا پاکستان کی حمایت سے ہاتھ کھینچ لیے گی۔

زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت نے عمران خان کو ریاست کا اولین دشمن قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ایسے اقدامات پاکستان کی سیاسی، سلامتی اور معاشی مشکلات کو اور بھی گہرا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر پہلے ہی کچھ ممالک طے شدہ منصوبوں پر سرمایہ کاری معطل کرچکے ہیں۔ آئی ایم ایف کی مدد بھی مشکوک ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں