معروف کرکٹر بابر اعظم کو ستارہ امتیاز سے نواز دیا گیا

معروف کرکٹر بابر اعظم کو ستارہ امتیاز سے نواز دیا گیا ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹر بن گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پنجاب کے گورنر نے پاکستان کے معروف کرکٹر بابر اعظم کو ستارہ امتیاز سے نواز دیا۔

گورنر ہاؤس میں یوم پاکستان کے موقع پر اعزازات دینے کی تقریب میں یہ اعزاز حاصل ہوا، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کو یہ اعزاز دینے کا اعلان 14 اگست 2022 کو کیا گیا تھا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔

ماضی میں عبدالقادر (مرحوم)، شاہد آفریدی، سرفراز احمد اور یونس خان ستارہ امتیاز حاصل کر چکے ہیں۔

بابر اعظم تینوں فارمیٹس کی آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ 5 میں شامل ہیں، پاکستان نے 2021 میں ان کی کپتانی میں پہلی بار کسی ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں