یوم پاکستان کےموقعے پرایوان صدر میں سول اعزازات دینے کی پروقار تقریب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو سول اعزازات دینے کی تقریب آج ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

صدر ڈاکٹرعارف علوی نے اعزازات دئیے، تقریب میں مجموعی طور پر دو سو ترپین پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کو سول اعزازات عطا کئے گئے۔

ریڈیو پاکستان کی معروف اردو نیوز ریڈر تسکین ظفر بھی صدارتی تمغہ حسن کارکردگی وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔

پنجاب ، بلوچستان اورخیبرپختون خواہ کے گورنرہاؤسز میں بھی اعزازات دینے کی تقریبات منعقد ہوئیں۔

ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صحافیوں مجیب الرحمان شامی، جاوید چودھری اور ندیم ملک کو بھی صحافتی خدمات پر اعزازات سے نوازا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں