نادرا نے جدید ترین پاک آئی ڈی موبائل ایپ متعارف کرا دی

شہری اب گھر بیٹھےموبائل فون سے شناختی کارڈ بنوا سکیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی [نادرا] نے’پاک آئی ڈی’ کےنام سے نئی موبائل ایپلی کیشن متعارف کروا دی۔ اب پاکستانی شہری اب گھر بیٹھے موبائل ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ بنوا سکیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بتایا کہ نادرا کی نئی ایپلی کیشن ایپ متعارف کرا دی گئی ہے۔

پاک آئی ڈی موبائل ایپ کی بدولت اب پاکستانی شہریوں کو شناختی کارڈ اور فیملی رجسٹریشن کارڈ بنوانے کے لئے نادرا دفاتر جانے اور لمبی قطاروں میں انتظار کرنے کی بالکل ضرورت نہیں۔

شہری موبائل فون سے گھر بیٹھے شناختی کارڈ، فیملی رجسٹریشن سمیت دستاویزات بنوا سکیں گے۔ اس کے علاوہ موبائل کے ذریعے ہی فنگر پرنٹس بھی دیئے جا سکیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں