سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی قرعہ اندازی پانچ اپریل کو ہوگی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ملک کے مختلف بنکوں میں حج درخواستوں کی وصولی جاری ہے۔ اس حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے کہ حج درخواستوں پر قرعہ اندازی پانچ اپریل کو ہوگی۔

سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں 14 بنکوں میں جمع کرائی جا رہی ہیں۔ سرکاری حج اسکیم کے تحت 22 مارچ تک 26 ہزاردرخواستیں موصول ہوئیں۔

رمضان المبارک کے دوران بنک صبح نوبجے سے دن دوبجے تک حج درخواستوں پر پبلک ڈیلنگ کریں گے جب کہ جمعہ کو بنکوں کے اوقات کار صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دن ایک بجے تک ہوں گے۔

سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31مارچ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں