یوم پاکستان پر سعودی دفاعی اتاشی کے لیے ہلال امتیاز (ملٹری) کا اعزاز

صدر مملکت نے مسلح افواج کے افسروں ،جوانوں اور شہداء کے لواحقین میں اعزازات تقسیم کیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمعہ کو ایوان صدر میں یوم پاکستان کی تقریب میں مسلح افواج کے خدمات انجام دینے افسروں،جوانوں اور شہید ہونے والے ا کو فوجی اعزازات سے نوازا۔

پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ کے مجموعی طور پر 49 افسروں اور جوانوں نے نشان امتیا، ہلال امتیاز اور ستارہ بسالت کی کیٹگریز میں چار شہید فوجیوں کے اہلخانہ نے اعزازات حاصل کئے۔

دوست ممالک کی دو غیر ملکی شخصیات نے بھی باوقار اعزازات حاصل کئے۔

پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے ان کی شاندار خدمات پربحرین کے نیشنل گارڈز کے کمانڈر شیخ محمد بن سلمان الخلیفہ کو نشان امتیاز (ملٹری) اور سعودی عرب کے دفاعی اتاشی میجر جنرل (پائلٹ) اسٹاف عواد بن عبداللہ الزہرانی کو ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

صدر مملکت نے آپریشن ایریاز میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے شہداء کو ان کی بہادری کے اعتراف میں ستارہ بسالت سے نوازا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں