دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج رات سالانہ ارتھ آور منایا جا رہا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج رات سالانہ ارتھ آور منایا جا رہا ہے جس کا موضوع ہے ''زمین کے تحفظ کیلئے ایک گھنٹہ مختص کریں''اِس موقع پر اپنے پیغام میں چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے عوام پر زور دیا کہ وہ رات ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے نو بجے تک ایک گھنٹہ کیلئے اپنے گھروں اور دفاتر میں غیر ضروری روشنیاں اور دیگر برقی آلات بند کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی دنیا بھر میں ہر شخص کی زندگی اور روزگار پر اثرانداز ہو رہی ہے۔صادق سنجرانی نے عالمی ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کے ساتھ مل کر اور پائیدار ترقی کیلئے کام کرنے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں